NPG Media

حکومت کو پاکستان ڈکیٹ موومنٹ نہیں مہنگائی کاچیلنج درپیش ہے،فردوس عاشق

لاہور:(این پی جی میڈیا) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں مہنگائی تحریک انصاف کی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پی ڈی ایم نہ تین میں نہ تیرہ میں ، یہ ہمارے لئے چیلنج نہیں ہیں حکومت کو پاکستان ڈکیت موومنٹ سے کوئی خطرہ نہیں۔

معاون خصوصی  نے کہا کہ میڈیا میں کام کرنے والی خواتین جہاد کر رہی ہیں کیونکہ حق کی راہ میں قلم اور زبان سے بھی جہاد کیا جا سکتا ہے۔مجھے خواتین صحافیوں پر فخر ہے اور خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین صحافیوں کے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کروائیں گے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں مہنگائی تحریک انصاف کی حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ پی ڈی ایم نہ تین میں نہ تیرہ میں ، یہ ہمارے لئے چیلنج نہیں ہیں حکومت کو پاکستان ڈکیت موومنٹ سے کوئی خطرہ نہیں۔

وزیر اعظم عمران خان ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنی کارکردگی کے ساتھ صوبہ میں حکومت جاری رکھیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ہی انتظامیہ نے گڈ گورننس سے کارکردگی دکھانی ہے۔سینیٹ الیکشن میں اگر کوئی شخص کسی دوسری پارٹی میں شامل ہو جاتا ہے اور سرعام ووٹ دیتا ہے تو اس کی سزا قانون میں درج ہے۔لیکن اگر کوئی خفیہ ووٹ دیتا ہے تو اسے جانچنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے اور نہ ہی اس کو مجرم ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے بکرا منڈیاں بند کرنا آئین اور قانون کے تحت الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے نوٹ کی طرف مائل ہو گئے ہیں۔ اگر وزیر اعظم پاکستان کسی بھی ادارے کی کمی کوتاہی کی نشاندہی نہیں کریں گے تو اصلاحات کیسے لائی جا سکتی ہیں۔ اداروں کو ان کی خامیاں بتانا اور ان پر چڑھائی کرنے میں فرق ہے۔وزیر اعظم پاکستان کو کرپشن روکنے کی آئینی طاقت حاصل ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal