NPG Media

انتخابی حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن 18 مارچ کو ہوں گے

File Photo

سیالکوٹ(این پی جی میڈیا)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہ کہا ہے کہ پنجاب کے انتخابی حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن 18 مارچ کو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے پچھتر ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب کی تاریخ دے دی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حلقے میں 21 پولنگ اسٹیشنز پر نیا عملہ کام کرے گا۔

ڈی ای اے کے مطابق 339 پولنگ اسٹیشنز پر 19 فروری والا عملہ کام کرے گا، ڈیوٹی آرڈر کی اطلاع واٹس ایپ کے ذریعے کر دی گئی ہے، پولنگ اسٹیشن نمبر 346 کا پریذائیڈنگ افسر بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دوسری جانب جن 21 پولنگ اسٹیشنز پر عملہ تعینقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہاں محکمہ تعلیم کا عملہ تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پی ٹی آئی امیدوار اسجد ملہی نے چلینج کر دیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin