NPG Media

حکومت کی جے یو آئی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)حکومت نے اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی پیشکش کردی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوروزیر دفاع پرویز خٹک نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں۔صحافیوں نے مولانا عبدالغفور حیدری سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلئے نامزد کردیا؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہیں تاہم میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ 12 مارچ کے بعد چیئرمین سینیٹ کون ہوگا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی آفر کی کوئی حیثیت نہیں ہے، پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے، ہم اس کے پابند ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے، حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے۔خیال رہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں۔

خیال رہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں۔اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin