NPG Media

حکومت کی پیشکش پر مولانا عبدالغفور حیدری کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت نے جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آفر کر دی ہے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت کی آفر کی تردید کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور پرویز خٹک کی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں ۔

وزیر دفاع پرویز خٹک کی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کے بعد مختصر گفتگو میں بتایا کہ ہم نے عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیں ۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جے یو آئی ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں ، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ، میں یہ کہہ نہیں سکتا کہ 12 مارچ کے بعد چیئرمین سینیٹ کون ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں بھر پور اتحاد ہے اور جو فیصلہ پی ڈی ایم اجلاس میں ہو گا اُس پر عمل کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin