NPG Media

الیکشنز میں الیکٹرانک مشینوں کی ٹیکنالوجی کا استعمال چاہتا ہوں: وزیراعظم عمران خان

File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں جو تماشا چلا پوری قوم نے اسے دیکھا ہے ۔ پاکستان میں جس طرح کے الیکشن ہوتے ہیں یہ اب نہیں کرسکتے ، الیکشنز میں الیکٹرانک مشینوں کی ٹیکنالوجی کا استعمال چاہتا ہوں ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ، ہمیں الیکشن کیلئے ای وی ایم مشین کا استعمال کرنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے بڑی کوشش کرلی ایک چیز نہیں ڈھونڈ سکا کہ دھاندلی ہوئی ۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیلئے تفصیلی بریفنگ روزانہ لوں گا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غریب ممالک میں طاقتور کو این آر او دیدیا جاتا ہے جبکہ غریب جیل جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے جس میں انصاف کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے ، جو قوم انصاف نہیں کرسکتی وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی ۔ ملک میں کرپشن سے زیادہ کوئی اور چیز بنیادوں کو تباہ نہیں کرتی ، بدقسمتی سے پاکستانی معاشرے میں کرپشن کو سب کیلئے قابل قبول بنا دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی کرپشن کو چلانے کیلئے میڈیا کو بھی استعمال کرتے ہیں ، میڈیا پر پیسہ چلا کر بیانیہ چلایا جاتا ہے کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے جس سے قوم کی اخلاقیات تباہ ہو جاتی ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ اگر کسی کے پاس مورل اتھارٹی نہیں ہوتی وہ تباہ ہو جاتے ہیں ، طاقتور کو این آر او دیدیا جاتا ہے اور غریب جیلوں میں جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کا نظام تبھی بڑھتا ہے جب چیک اینڈ بیلنس کا نظام ختم ہو جاتا ہے ، جب قوم اسے تسلیم کرلیتی ہے تو سب سے بڑی تباہی آ جاتی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری جیسے صاحب اقتدار لوگ ملک سے پیسے چوری کرکے باہر بھیجتے تھے ۔ آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر بڑے منصوبوں سے کمیشن لے کر باہر منتقل کرتے ہیں ، کرپشن کرنے کیلئے نواز شریف اور زرداری متعلقہ اداروں کو کمزور کرتے رہے ۔ منی لانڈرنگ چیک کرنے والے اداروں کو کمزور کیا جاتا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ غریب ممالک کا 7 ہزار ارب ڈالر بیرون ممالک پڑا ہے ، ٹیکس چوری کا پیسہ باہر بھجوا دیا جاتا ہے ، بڑے منصوبوں میں بڑی سطح پر کرپشن ہوتی ہے ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin