NPG Media

برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات،باہمی دفاعی،سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال

File Photo

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) پاکستان کے سپہ سالار سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات نے بھارتی مورچوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سمیت عالمی جیو اسٹریٹجک ماحول پر بات چیت ہوئی۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک برطانیہ سیکیورٹی و دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

تفصیلات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ جنرل نکلس نے آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور خطےمیں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا ہے۔

علاوہ ازیں برطانوی جنرل نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو تسلیم کیا اور دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی۔

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin