NPG Media

پاک بحریہ کے سربراہ کی قطرچیف آف سٹاف اورکمانڈرقطر ایئرفورس سے ملاقاتیں

تصویر بشکریہ ڈی جی پی آر نیوی

راولپنڈی:پاک بحریہ کے سربراہ نے قطرچیف آف سٹاف اورکمانڈرقطر ایئرفورس سے ملاقاتیں کیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف امجد خان نیازی نے قطر کے چیف آف سٹاف اور کمانڈر قطر ایئرفورس سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ نیول چیف نےسمندری تحفظ اورامن کے قیام میں پاک بحریہ کے عزم کو اجاگرکیا،میزبان نے خطےکی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردارکی تعریف کی ۔

سربراہ پاک بحریہ نے قطر کی مختلف بحری تنصیبات کا بھی دورہ کیا جبکہ دورہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو فروغ دے گا۔

بعدازاں نیول چیف نے جوان بن جاسم کالج میں کمانڈنٹ سے ملاقات کی اور افسران سے بھی خطاب کیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin