NPG Media

اداروں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لے کر دیا،شاہد خاقان عباسی

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا ہے وہ انہوں نےنہیں لیا بلکہ اداروں نے ان کو لے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکو خط لکھوں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سیاست میں ہماری کوئی مداخلت نہیں، ہم نے کہا تھا کہ یہ وقت بتائے گا، سینیٹ الیکشن اور اعتماد کے ووٹ میں جو ہوا وہ اسکے بالکل برخلاف تھا، آج ملک کے اندر پارلیمان کا نظام مفلوج ہو چکا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو 6 مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا وہ سب نے دیکھا ، کیا اب ہم مسلح ہو کر پریس کانفرنس کرنے آیا کریں گے، کیا یہ ملک کو انہی روایات پر چلائیں گے، ہم نے جو ان سینیٹ الیکشن میں دیکھا وہ کچھ زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں بھی لوگوں کو توڑا گیا، جو اعتماد کا ووٹ ہوا اس میں تو تمام حدیں ہی توڑ دی گئیں، وہ لوگ اپوزیشن کے نہیں تھے بلکہ حکومتی لوگوں کے ساتھ یہ سب کیا گیا، وزیراعظم نے جو اعتماد کا ووٹ لیا وہ انہوں نے نہیں لیا بلکہ اداروں نے لے کر دیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin