NPG Media

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ

File Photo

لاہور:پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل میچز پاکستان میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پی سی بی کے دفاتر بند ہونے کے باعث اجلاس کا انعقاد آن لائن کیا گیا۔
اجلاس میں پی ایس ایل کے خسارے، بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کے معاملے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسان مانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فرنچائز نے تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں شکایات کا موقع نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کورونا کیسز کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آ رہے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل سیزن 6 کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس میں میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 6غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا۔ فیصلہ لیگ میں 7 کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal