NPG Media

پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کر دیا

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) سربراہ پی ڈی ایم  مولانا فضل الرحمن نے  یوسف رضا گیلانی  کو چیئرمین سینیٹ کیلئے  اتحاد کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔  ڈپٹی  چیئرمین سینیٹ اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکا امیدوار نامزد کردیا۔یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کاممنون ہوں، یہ کامیابی ان کینام کرتا ہوں، الیکشن سے پہلے آپ کی کمال حکمت عملی نے حکمرانوں کی دوڑیں لگوادی  تھیں، آپ کی اس کامیابی سے اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے، تمام ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی جیت دراصل جمہوریت کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے عمران خان نے اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپے تک کے فنڈ دیئے، میں 242 ووٹوں سے وزیراعظم بنا، عمران خان 4 ووٹوں سے وزیراعظم بنے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے، میں سیاسی کارکن ہوں، لڑوں گا اور ا?خر تک لڑوں گا۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، اس کامیابی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ضمنی انتخاب اور سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرتے تو سوچیں کہاں کھڑے ہوتے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اجلاس میں سینیٹ الیکشن کو سرفہرست رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری قوتوں کو یوسف رضا گیلانی کی جیت سے امید ملی ہے، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں سینیٹ میں عددی برتری ثابت کرنے کاچیلنج دیا گیا اور ہم اس میں سرخرو ہوئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin