NPG Media

کرونا وائرس کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ پر ایک بار پھر ملتوی ہونے کی تلوار لٹکنے لگی

PIC: India TV

لاہور(این پی جی میڈیا)ٹی 20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہوگا یا نہیں، آئی سی سی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا۔

آئی سی سی کے سی ای او مانو سواہنی کا کہنا ہے کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہ ہو پائیں، اب بھی غیر یقینی کی صورتحال موجود ہے اور ہر کوِئی اس سے نمٹنے کیلئے کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیریز کروانے اور 16 ممالک کے درمیان ٹورنامنٹس کروانے کے معاملات میں بہت فرق ہے،آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں 16 ٹیموں کے پروٹوکولز بنانا بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں ہونے والی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے اور یہ بھی دیکھیں گے کہ بھارت میں آئی پی ایل کس انداز میں منعقد ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والا ہے جس کا فائنل 14 نومبر کو ہونا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ پچھلے سال ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبائی بیماری کے پھیلنے کے بعد اسے 2021ء تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal