NPG Media

خواتین کے حقوق کیلئے حکومت نے اہم قوانین منظور کئے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ خواتین اپنی ذمہ داریوں اور فرائض سے متعلق مردوں کے مقابلہ میں زیادہ ذمہ دار ہیں ۔ خواتین کے حقوق کیلئے حکومت نے اہم قوانین منظور کئے ۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ مذہب اسلام نے خواتین کو بہت حقوق دیئے ہیں ۔ وبا کے دوران خواتین ڈاکٹرز اور نرسنگ عملے نہ بہت بہتر کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق سمیت ان کی صحت کے تحفظ کیلئے کام کی بہت گنجائش ہے ، وزارت صحت دور دراز علاقوں میں خواتین کی صحت کیلئے ٹیلی صحت نظام شروع کرے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ قرآن کریم ہمیں خواتین کے وراثتی حقوق دینے کی تعلیم دیتا ہے ۔ پاکستان میں خواتین کے وراثتی اور عائلی قوانین شروع سے رائج تھے تاہم عمل نہیں ہوتا تھا ۔

عارف علوی نے کہا کہ یورپ میں خواتین کو 18ویں صدی میں جبکہ اسلام نے 1400 سال پہلے حقوق دیئے ۔ حکومت نے خواتین کیلئے قرضوں کی سہولت دی ہے تاہم خواتین کو معلوم نہیں ، مذہب میں خواتین کیلئے حقوق ہیں تاہم ہماری معاشرتی اقدار آڑے آجاتی ہیں ۔

ادھر معاون خصوصی وزیراعظم ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام سے 70 لاکھ خواتین مستفید ہوں گی ، انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کی اساس خاص طور پر خواتین کی فلاح ہے ۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ معیشتوں اور معاشروں کے فروغ کیلئے صنفی مساوات ضروری ہے ، عالمی وبا میں احساس ایمرجنسی کیش کی مدد سے مستحق خاندانوں کی مدد کی گئی ، انہوں نے کہا کہ وبا جیسے مرض کو شکست دینے میں خواتین کی کاوشوں کو تسلیم کیا گیا ۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin