NPG Media

ملک میں دوبارہ دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں دوبارہ دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں ، پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن کی فضا قائم کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پولیس اور فوج امن و امان قائم کرتی ہے ، کل افواج نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے ، سیکیورٹی فورسز نے شہادتوں سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد شکست کھائیں گے اور ملک میں امن و سکون کی فضا قائم ہوگی ۔

انہوں نے اپوزیشن کو سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی دوبارہ افغانستان سے منظم ہو رہی ہے ، پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن کی فضا قائم کی ، کل بھی افواج پاکستان نے پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ۔

پی ٹی آئی اور ن لیگ میں تصادم کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جو کچھ ہوا بُرا ہوا ، انہوں نے لیگی رہنماؤں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جہاں پریس کانفرنس کی جگہ ہے اُن کو وہیں رہنا چاہئے تھا ۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے باہر واقعہ پر فوری آئی جی سے رابطہ کیا اور رپورٹ بھی طلب کی ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin