NPG Media

خواتین کو بااختیار بنانا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا: بلاول بھٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب اور پیپلز پارٹی کا منشور ہے ، یہ صدی خواتین کی پیش قدمی کی صدی ثابت ہوگی ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بااختیار خواتین کے بغیر معاشرہ غیر فعال ہو جاتا ہے ، اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہیں جہاں خواتین ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کریں ۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اپوزیشن رہنماؤں نے بھی اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کا قومی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ہے ۔ خواتین نے پاکستان کی عزت ، وقار میں بے پناہ اضافہ کیا ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں ، انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے خلاف جنگ میں بھی خواتین صف اول ہیں ، خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں ۔

ادھر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کو باصلاحیت بنائے بغیر ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے نہیں ہو سکتے ، آئین پاکستان بھی خواتین کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے ۔ پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کی لازوال ہمت اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ خواتین کی آزادی کے علمبردار کشمیری خواتین پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal