NPG Media

آمدن سے زائد اثاثہ جات ،کیپٹن(ر)صفدر کے ساتھ مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے گرد ایک مرتبہ پھر گھیرا تنگ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور ان کو کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جاتی انکوائری میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جاتی کی تفتیش کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب لاہور نے کا کہنا ہے کہ نائب صدر ن لیگ کے اپنے شوہر کی بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ کیپٹن (ر)صفدر نے اپنی اہلیہ کے نام سندر میں 109ایکٹر اراضی،موضع مال میں 3سو 77کنال 12مرلے،موضع بدوکی میں 62کنال2مرلے اور رائیونڈ روڈ پر 14کنال 1مرلے کی قیمتی زمین خرید رکھی ہے۔

تحصیل رائیونڈ میں مریم نواز 200ایکٹر اراضی کی بے نامی دار ہیں جبکہ نیب دستاویزات کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر کے ذرائع آمدن کیا ہیں ان کی مکمل تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

نیب کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف 2020 میں نیب کے پی کے کو شکایات موصول ہوئیں،تاہم لاہور میں زیادہ تر جائیدادیں ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کردی گئی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin