NPG Media

خواتین کا عالمی دن،یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی:آرمی چیف

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی، اس دن دنیا بھر میں مختلف ممالک کی ہزاروں تنظیمیں خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کے لیے کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کریں گی۔

پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب منقد کی گئی ہیں۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کے لیے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک جن میں روس، ویت نام، چین اور بلغاریہ میں خواتین کے عالمی دن پر عام تعطیل ہوتی ہے، یہ دن خواتین کی ’’جدوجہد‘‘ کی علامت ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے خدمات سر انجام دی ہیں۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین ہمارے بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلیے خدمات سر انجام دی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin