NPG Media

شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ہو گئی

Shahid Afridi

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور کھلاڑی شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ہو گئی ہے ۔

خیال رہے کہ دنیا کے تیز ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے شاہد آفریدی کی شادی کو 20 سال ہو گئے ہیں اور اُن کی 5 بیٹیاں ہیں ۔

قومی ٹیم کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کرنے کے بعد سابق کپتان پی ایس ایل سمیت بہت سے انٹرنیشنل لیگ میچز کھیل چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کھیل کے ساتھ ساتھ فلاحی ادارہ بھی چلا رہے ہیں اور انہوں نے عالمی وبا میں لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان بھر کے لوگوں کی مدد کی خاص طور پر بلوچستان کے خطرناک علاقوں میں لوگوں کو راشن پہنچایا ۔

یکم مارچ کو اپنی 45ویں سالگرہ منانے والے شاہد خان آفریدی جن کو دنیا بوم بوم آفریدی کے نام سے جانتی ہے اور جنہوں نے اپنی دھواں دار بلے باز کی بدولت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے دلوں میں جگہ بنائی کے نام اہم ریکارڈ درج ہے۔

شاہد خان آفریدی نے پاکستان کی جانب سے 524 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں اور وہ ملک کی جانب سے 500 سے زائد میچ کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے پہلے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری سکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

سابق کپتان نے 27 ٹیسٹ میچ ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں ۔ وہ 2009 میں ٹی 20 کپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے ۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal