NPG Media

انگلینڈ کو شکست دیکر بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا

احمد آباد: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 25 رنز سے شکست دیکر  ٹیسٹ چیمئن شپ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے۔

میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے بلے باز صرف 205 رنز بنا کر بھارتی بولرز کے ہاتھوں ڈھیر  ہوئے۔ پہلی اننگز میں بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 4، ایشون نے 3، محمد سراج نے2 جبکہ واشنگٹن سندر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں رشب پانٹ کی سنچری اور واشنگٹن سندر کے 96 رن زنز آؤٹ کی بدولت 365 رنز بنائے۔ روہت شرما 49 جبکہ ایکشر پٹیل 43 رنز بنا پائے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 4، جیمز اینڈرسن نے 3 جبکہ جیک لیچ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کو پہلی اننگز میں 160 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کے بلے باز بھارتی بولرز کی سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 135 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے لورئنس 50 اور روٹ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ اس کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

دوسری اننگز میں اکشر پٹیل کے ہاتھ 6 جبکہ ایشون کے حصہ 4 وکٹیں آئیں۔

18 جون کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔

اس میچ سے پہلے ایک دلچسپ صورتحال بھی تھی کہ ٹیسٹ چیمیئن شپ کا فائنل کونسی ٹیم کھیلے گی۔ صورتحال یہ تھی کہ اگر بھارت یہ ٹیسٹ ڈرا کر جاتا ہے یا جیت جاتا ہے تو پھر بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل ہو گا۔ اور اگر انگلینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو پھر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائیگا۔ لیکن بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے یہ ٹیسٹ اپنے نام کیا اور ٹیسٹ چیمیئن شپ کے فائنل کے ٹکٹ کٹوائی۔

 اس میچ میں اکشر پٹیل نے 10 وکٹیں حاصل کیں اور 43 رنز بھی بنائے لیکن رشب پانٹ کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal