NPG Media

ڈی چوک ہنگامہ آرائی، احسن اقبال کو جوتا، مصدق ملک کو تھپڑ پڑ گیا

ویڈیو سکرین شاٹ

 

اسلام آباد: ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا لیگی رہنماؤں پر حملہ ، احسن اقبال کو جوتا اور مصدق ملک کو تھپڑ مار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال بھی جوتا کلب میں شامل ہوگئے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ن لیگ کے رہنما احسن اقبال پر جوتا پھینکا گیا جبکہ مصدق ملک کو پی ٹی آئی کے رکن نے تھپڑ مار دیا ۔

سابق وزیرداخلہ پر جوتا پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔

ڈی چوک پر ہنگامہ آرائی کا واقعہ ، ن لیگ کی رہنما مریم مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کدھر ہے وزیر داخلہ جو کہتے تھے یہاں کوئی نہیں آسکتا ۔

ترجمان ن لیگ نے کہا آج پتا چل گیا ملک میں وزیر اعظم نہیں ، ایک عورت کو کمزور سمجھ کر انہوں نے کرائے کے غنڈوں سے حملہ کرایا ، کرائے کے غنڈے چلے گئے اب کرائے کے وزیراعظم کو بھی چلے جانا چاہیے ۔

مصدق ملک بولے ، کس نے اجازت دی کہ ماؤں ، بہنوں کو گالیاں دی جائیں ، جب بہنوں کے ڈوپٹے کھینچے گئے کہاں تھی مدینہ کی ریاست ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا یہ کرائے کے غنڈے لانا چھوڑ دو ، ہم نہیں ڈرتے ، ہم نے شرافت سے سیاست کی ، لیگی رہنما نے چیلنج دیا کہ میدان حاضر ہے ، عوام حاضر ہے ، آؤ مقابلہ کرو ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal