NPG Media

فیصل وائوڈا قومی اسمبلی یا سینیٹ کے ممبر بننے کے اہل نہیں رہے:تفصیلی فیصلہ جاری

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل وائوڈا کی نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل وائوڈا کی نااہلی سے متعلق فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے 13صفحات پر مشتمل جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فیصل وائوڈا نے جو بیان حلفی جمع کروایا وہ بادی النظر میں جھوٹا ہے اور جھوٹے بیان حلفی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نتائج ہیں۔

فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ فیصل وائوڈا نے 11جون کو دہری شہریت نہ رکھنے کا بیان حلفی جمع کروایا اور اس ریکارڈ کے مطابق امریکی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ25جون کو جاری ہوا۔

کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت فیصل وائوڈا امریکی شہری اور الیکشن لڑنے کے لئے نااہل تھے جبکہ استعفیٰ دینے کی وجہ سے فیصل وائوڈا کو نااہل قرار دینے کیلئے کووارنٹو جاری نہیں کی جاسکتی۔3مارچ 2021 تک وائوڈا نے نااہلی درخواست پر کوئی جواب داخل نہیں کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیاکہ فیصل وائوڈا قومی اسمبلی یا سینیٹ کے ممبر بننے کے اہل نہیں رہے جبکہ وہ 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں منتخب ہوئے اور 7اگست 2018 کو کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin