NPG Media

وزیراعظم قومی اسمبلی سے آج اعتماد کا ووٹ لیں گے،اپوزیشن اتحاد کا بائیکاٹ

فوٹو:فائل

اسلام آباد:سینیٹ الیکشن میں عبدالحفیظ کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے جس میں انہیں 342 میں سے 172ارکان کے ووٹ کامیابی کے لئے درکار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج 12بجے کے بعد طلب کیا گیا ہے جبکہ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومتی اتحاد کی قومی اسمبلی میں 180جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان 160ہیں ،10ارکان پر عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے برقرار رہنے کا دارومدار ہے جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم پر اعتماد کے حوالے سے قرار داد پیش کریں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم )نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin