NPG Media

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ دو اعتماد کا ووٹ لو، ایم کیو ایم

اسلام آباد: ( این پی جی میڈیا) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سیٹ دو اعتماد کا ووٹ لو، ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے عمران خان سے کہا کہ ہمیں ڈپٹی چیئرمین شپ دیں اور اعتماد کا ووٹ لیں۔

ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے مطالبات رکھے اور کہا کہ ہمیں ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ دیں، وفد نے عمران خان کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ ایم کیو اہم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے گلے شکوے بھی کئے اور کہا کہ بطوراتحادی حکومت نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مانگانہیں، لیکن وائے ناٹ؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر تمام اتحادی بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں تو ہمیں قبول ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہردورمیں ہر بارقربانی دی ہے ہمارے بارے میں بھی سوچنا چاہیے۔ اعتماد کا ووٹ عمران خان کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست پر حفیظ شیخ کے مقابلے میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیدھی سی بات ہے ہمارے 16 اراکین نے پیسے لے کر ووٹ مخلاف امیدوار کو دیا جس سے حفیظ شیخ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ میں غلط ہوں تو وہ میرا ساتھ چھوڑ دے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin