NPG Media

اعتماد بارے صدر کی سمری کو جاری کیا جائے، مریم نواز

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا پارلیمانی اجلاس کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ پارٹی کے سیکٹری جنرل احسن اقبال,نائب صدر مریم نواز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر و ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کھوچکے ہیں، صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس  بلانے کی سمر ی میں لکھا ہے کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ صدر مملکت کی سمری کو پبلک کیا جائے۔ ملک اور اداروں کو سمجھ آگئی ہے کہ مافیا کیا ہوتے ہیں؟ اداروں کوپتہ چل گیاان پر دباو ڈالنے والے کون ہیں؟

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت میں جو رائے دی وہ آئین کے تحت دی۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اندر جو رائے دی وہ ذاتی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم کا نہ ہی الیکشن کمیشن اور نہ ہی سپریم کورٹ کو اختیار ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی نے سینیٹ کے ٹکٹس اے ٹی ایمز کو دے دیے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کی جانب سے اربوں پتی لوگوں کو ٹکٹس دیے گئے۔ اسلا م آباد کی سیٹ پر آپ کا کچا چٹھا کھل کر سامنے آگیا۔ عوام کو ضمنی انتخابات میں سمجھ آگئی تھی کہ وزیراعظم اعتماد کھوچکے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ضمنی انتخابات میں سمجھ آگئی تھی کہ وزیراعظم اعتماد کھوچکے ہیں۔وزیراعظم پر اپنے ہی لوگوں نے عدم اعتماد کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو استعفی دینا چاہیے،مریم نواز  نے کہا کہ امید ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں انتخابات جیتے گی۔ ن لیگ آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

انہوں نے ہماری آزاد کشمیر کی پارٹی توڑنے کی کوشش کی۔ آزاد کشمیر میں ہمارا ایک رکن بھی نہیں ٹوٹا۔ گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر انتخاب چرانے کی کوشش کی توشدید ردعمل آئے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin