NPG Media

سوشل میڈیا پر فیصل واوڈا اور اینکر پرسن سعدیہ افضال کی شادی کے چرچے

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حالیہ سینیٹ الیکشن میں سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا نے اینکر پرسن سعدیہ افضال سے شادی کر لی۔ اور سینیٹ الیکشن کے میں اس بات کی تصدیق بھی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی میں سعدیہ افضال کو اپنی دوسری بیوی کے طور پر ظاہر کیا ہے۔

الیکشن جیتنے کے بعد سعدیہ افضال نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے فیصل واوڈا کو مبارک باد دی اور لکھا‘‘ سینیٹر صاحب آپ کو بہت مبارک ہو ’’ اور ساتھ ہی دل کا ایموجی بھی بنایا۔

اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے چرچے شروع ہو گئے اور ٹوئٹر صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

صارفین نے کہا کہ فیصل واوڈا اور سعدیہ افضال نے شادی کر لی ہے اور انہوں نے فیصل واوڈا کو سینیٹر منتخب ہونے اور شادی کی اکٹھی مبارک باد بھی دی۔ تاہم ابھی دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی لیکن غالب گمان یہی ہے کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا کی پہلی بیوی انزال واوڈا سے ان کی تین بیٹیاں بھی ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin