NPG Media

میرواعظ عمر فاروق کو سری نگر میں دوبارہ نظر بند کر دیا گیا

File Photo

سری نگر: (این پی جی میڈیا) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کو جمعہ کے روز سری نگر میں  دوبارہ نظر بند کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے اپنا کل کا فیصلہ بدل کر میرواعظ کو ایک بار پھر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی۔حریت کانفرنس بیان میں بتایا گیا ہے کہ پہلے میرواعظ کی رہائی کی بات کہی گئی اور بعد میں حکام نے اپنا فیصلہ بدل دیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ گذشتہ رات دیر گئے پولیس حکام نے میرواعظ کو مطلع کیا کہ وہ  گھر پر نظر بند ہیں اور انہیں نماز جمعہ کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں ملی۔ جمعہ کی  صبح سے ہی میرواعظ کی رہائش گاہ واقع نگین کے باہر اضافی فورسز اہلکار تعینات کئے گئے ۔

خیال رہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو کل ہی بھارتی حکومت نے آزاد کیا تھا اور ان پر عائد تمام پابندیاں ختم کی تھی۔  رپورٹس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق اُن سینکڑوں کشمیری سیاست دانوں، سول سوسائٹی کے کارکنوں اور تاجروں میں شامل تھے جنہیں 5 اگست 2019 کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کر کے نظر بند کر دیا گیا تھا، ان میں سے کئی افراد رہا کیے جا چکے ہیں جب کہ کئی دوسرے اب بھی نظر بند ہیں۔

لیکن اب بھارتی حکومت نے دوبارہ انہیں نظر بند کر دیا ہے۔ ترجمان نے  میر واعظ کو  دوبارہ  نظر بند کرنے  کی مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ میرواعظ نے 20ماہ بعد نماز جمعہ اور خطاب کیلئے جامع مسجد جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal