NPG Media

عمران خان فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں ، جعلی وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں جنہیں بکاؤ کہا ان سے اعتماد کا ووٹ کس منہ سے لیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی توہین کی ہے اس پر ایکشن لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک نشست ہار جائیں تو الیکشن ٹھیک نہیں ، بلوچستان اور کے پی کے میں یہ جیتیں تو الیکشن بالکل ٹھیک ہے ، بلوچستان اور کے پی کے میں اربوں پتی لوگوں کو ٹکٹس دیے گئے ۔ اب اداروں کو بھی معلوم ہے کہ اداروں کی تضحیک کرنے والے کون لوگ ہیں ۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اندر جو رائے دی وہ ذاتی نہیں تھی ، الیکشن کمیشن نے جو رائے دی وہ آئین کے تحت دی ، آئین میں ترمیم کا نہ ہی الیکشن کمیشن اور نہ ہی سپریم کورٹ کو اختیار ہے ، سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی ، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی پوزیشن لی تھی ۔

مریم نواز نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 91 کی جز 7 کے تحت بلایا گیا ہے ، شق میں درج ہے کہ وزیر اعظم اعتماد کھو چکے اور اب وہ اعتماد کا ووٹ لیں ، ضمنی انتخاب میں جو بات قوم کو سمجھ آ گئی تھی وہ صدر کو کل سمجھ آئی ہے ، صدر کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انھیں دیر سے ہی لیکن سمجھ آ گئی ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے جیتے گی ، مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر میں مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی گئی تو آپ کا بہت برا حال ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ راجا فاروق حیدر اور انکی پارلیمانی پارٹی آج بھی متحد اور ساتھ ہے ۔ آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان کی طرح مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی گئی تو ڈسکہ والا حال ہو گا ۔

مریم نواز نے کہا کہ 2018 کے انتخابی نتائج کو نہ تسلیم کیا نہ ہی عمران خان کو وزیراعظم مانتے ہیں ، آئندہ مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو جان لیں عوام جاگ رہے ہیں ۔ صدر کہہ چکے ہیں وزیراعظم عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں ، خان صاحب اب آپ کو اقتدار سے چمٹے رہنا کا کوئی حق نہیں ۔

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin