NPG Media

وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو پوری کابینہ فارغ ہوجائے گی:شیخ رشید

فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے تو پوری کابینہ فارغ ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزاد ہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ نہ ملنے پر اگر کابینہ فارغ بھی ہوجاتی ہے تو پھر بھی عمران خان اگلے وزیراعظم کے انتخاب تک اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے بیان میں صداقت ہے کہ ان کے اندازے سے کم لوگ بکے جبکہ ادارے سینیٹ کے انتخابات میں غیر جانبدار رہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم لانگ مارچ سے پہلے پنجاب کی طرف جائے گی۔

اس بات کا خیال رہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کی یوسف رضا گیلانی سے شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا جبکہ انہوں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب نہ رہا تو اپوزیشن میں بیٹھ جائوں گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin