NPG Media

ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،9 سپاہی شہید

Photo Credit: A News

استنبول: (این پی جی میڈیا) ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر گیا ہے جس کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مشرقی ترکی میں گرنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں نو بہادر فوجی شہید اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

11 killed in army helicopter crash in eastern Turkey | Ap-top-news |  wfmz.com

تفصیلات کے مطابق ترک وزار دفاع نے بتایا ہے کہ کوگر ہیلی کاپٹر کی بن گیول ائیر پورٹ سے فلائٹ کے بعد مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 25 منٹ پر کنٹرول ٹاور کا ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

 

حادثے میں ہونے والے زخمی فوجیوں کو فی الفور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ سرچ اور ریسکیو ٹیمیں برفباری اور دھند میں بھی ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے  ہے۔

11 killed, 2 injured as military helicopter crashes in Turkey | Daily Sabah

ترک حکام نے سی این 235 ہوائی جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر پر مشتمل ایک سرچ اینڈ ریسکیو پارٹی فوری طور پر روانہ کردی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی کے صوبے بٹلیس کا شہر تتیوان ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ترک فوج کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ممبروں کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہے۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal