NPG Media

وزیراعظم کے الزامات،الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج طلب

فائل فوٹو

اسلام آباد: گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف عائد کردہ الزامات کے بعد الیکشن کمیشن بھی میدان میں آگیا اور آج اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں دیگر اراکین بھی شرکت کریں گے۔
طلب کردہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عائد کردہ الزامات اور بیانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنا ردعمل جاری کرے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ شب اپنے قوم سے خطاب میں اپوزیشن اور الیکشن کمیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سینیٹ کے انتخابات کو اوپن بیلٹ کے طریقہ کار کے تحت کرانے کیلئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا لیکن پارلیمنٹ نے ہماری حمایت نہ کی تو ہم سپریم کورٹ گئے ،جہاں پر الیکشن کمیشن نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ماضی میں کہتے رہے ہیں کہ سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے ہوں جبکہ پی پی اور ن لیگ نے خود کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلتاہے جبکہ دونوں جماعتوں نے اوپن بیلٹ کیلئے میثاق جمہوریت پر دستخط بھی کئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بارے جج صاحبان کی جانب سے بھی کہا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے ،لیکن عدالت میں سب نے اکٹھے ہوکر کہا کہ خفیہ بیلٹ ہونا چاہیے جبکہ انہی پارٹیوں نے پہلے کہا تھا کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal