NPG Media

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 52افراد جان کی بازی ہار گئے

File Photo

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 52افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار579 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار128 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار14 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد17 ہزار117 ہیں۔ 5لاکھ56ہزا769افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 405، خیبر پختونخوا2 ہزار99، اسلام آباد504، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 308 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار78، خیبر پختونخوا 73 ہزار258، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار164، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار51، بلوچستان 19 ہزار097، آزاد کشمیر10 ہزار404 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin