NPG Media

پاکستان یورپی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے: وزیر خارجہ

فوٹو:فائل

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی ملکوں کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

اسلام آباد میں یورپی ملکوں کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یورپی ممالک کیساتھ تعلقات اور تجارت کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے اور اس کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے باوجود پاکستان میں یورپی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر اعتماد کا اظہا ر کیا کہ دوطرفہ تجارت میں بہتری آئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں ترکی کیساتھ مل کر کارگو ٹرین کا دوبارہ آغاز کیا ہے جس سے پاکستان پر یورپ کے دروازے کھلے ہیں۔ اس ٹرین کا فائدہ اٹھا کر پاکستان اور یورپ تجارت کے وسیع مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی یورپین یونین کو ایکسپورٹ کا حجم 6.92 بلین امریکی ڈالر ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin