NPG Media

پاک فوج کی ضربِ حدید کے نام سے سالانہ مشقیں جاری

راولپنڈی:(این پی جی میڈیا)  پاک فوج کی ضربِ حدید کے نام سے سالانہ مشقیں جاری ہیں مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ اور مختلف حصوں میں ہم آہنگی لانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور کور کے زیر اہتمام ضربِ حدید کے نام سے سالانہ فوجی مشقیں جاری ہیں، موسم سرما کی مشق ضرب حدید میں شریک جوانوں نے مختلف ڈرلز اور حکمت عملی کی مشقیں اور آپریشنزکی تیاریاں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اور افواج کے مختلف حصوں میں ہم آہنگی لانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صحرا اور میدانی علاقوں میں موسمی حالات کے پیش نظرڈرلزبھی کی جارہی ہیں ، اس دوران جنگی حکمت عملی، فائرپاوراور نقل وحرکت کی مشقیں بھی کی گئیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal