NPG Media

پی ڈی ایم عمران کو این آر او نہیں دیں گے، بلاول بھٹو زر داری

فوٹو فائل
فائل فوٹو

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے اور عدم اعتماد کا فیصلہ جمہوری قوتیں کریں گی،اگر آپ میں نئے انتخابات کا اعلان کرنے کی ہمت نہیں تھی تو آپ کو اخلاقی طور پر فوری اپنا استعفیٰ تو جمع کردیتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز پورے پاکستان نے اسلام آباد کی سینیٹ کی سیٹ پر جیت کا جشن منایا اورہر پاکستانی جن کو اس نالائق اور نااہل حکومت نے تکلیف پہنچائی اور اس حکومت کی وجہ سے جو پاکستانی اپنے بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور دوائی کا بل نہیں دے سکتا انہوں نے جشن منایا۔

انہوں نے کہا کہ کس طرح پوری کٹھ پتلی حکومت سامنے آئی تھی اور اپنی شکست کو کور کرنے کی کوشش کر رہی تھی وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عمران خان کا چیلنج قبول کیا تھا، عمران خان نے کہا تھا کہ اگر ہم یہ سیٹ جیت جاتے ہیں تو وہ قومی اسمبلی معطل کریں گے اورنئے انتخابات کا اعلان کریں گے تاہم وہ ڈرپوک ہے اور انتخابات سے ڈرتا ہے، جس کا مطلب عوام سے ڈرنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے جو ان کی وجہ سے تکلیف میں زندگی گزار رہے ہیں، پہلے وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے بھاگے اور اب نیا شوشا سامنے لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو دیکھا دیا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کا اعتماد کھو دیا ہے، آپ کو مسترد کر دیا گیا نہ صرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بلکہ آپ کے اپنے اراکین اسمبلی اور اتحادیوں نے مسترد کردیا ہے۔

وزیراعظم عمرن خان کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ اگر آپ میں نئے انتخابات کا اعلان کرنے کی ہمت نہیں تھی تو آپ کو اخلاقی طور پر فوری اپنا استعفیٰ تو جمع کردیتے، گزشتہ رات کہا تھا کہ آج ہی اعتماد کا ووٹ لے گا لیکن اب اسے بھی بھاگ رہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ اب ہم آپ کو بتائیں گے، میں آپ کو بتاؤں گا کہ عدم اعتماد کب ہوگا، پی ڈی ایم بتائے گی کہ عدم اعتماد کب ہوگا اورکہاں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے اور ان کو بے نقاب کرتے رہیں گے اورجو پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہوگا اسی پر عمل ہوگا، اب کٹھ پتلی تماشا نہیں چلے گا، اب یہ ڈرامے بازی نہیں چلے گی، عمران خان کو اپنا رویہ درست کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin