NPG Media

 خطے میں خوشحالی کیلئے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، عمران خان

فائل فوٹو

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا)  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے میں خوشحالی کیلئے  تجارتی سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے پائیدار ترقی کے حصول کیلئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔ سی پیک کے ذریعے افغانستان  سمیت مشرق وسطیٰ تک رسائی اہمیت کی حامل ہے ۔ کورونا جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے  ہمیں صحت کے شعبے کو مزید ترقی دینا ہوگا۔ کورونا وباء سے بچائو کیلئے عالمی سطح پر ویکسین کی مساویانہ فراہمی ضروری ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کی زیرصدارت اقتصادی تعاون تنظیم کے 14 ویں ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ سربراہ اجلاس کا افتتاح میرے لئے باعث فخر ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کو سربراہ اجلاس کی صدارت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ترکمانستان کو آئندہ اجلاس کی سربراہی ملنے پر بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اقتصادی تعاون کی تنظیم علاقائی ترقی اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  انتہائی اہمیت  کی حامل ہے۔

سربراہ اجلاس کا مقصد علاقائی اقتصادی ترقی  کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وباء کی وجہ معیشت کو شدید نقصان  پہنچا۔ کورونا وباء کی وجہ سے معاشی و سماجی مضمرات کامکمل تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے۔ ہم نے عوام کو وباء سے بچائو کے ساتھ ساتھ انہیں بھوک سے بھی بچایا۔ معاشی مشکلات کے  باوجود ہماری حکومت نے غیر معمولی اقدامات کیے۔ احساس پروگرام کے تحت عوام کو نقد رقوم فراہم کی گئیں ۔ پاکستان میں کورونا ویکسین  کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ کورونا  وباء سے بچائو کیلئے عالمی سطح پر  ویکسین  کی مساویانہ  فراہمی ضروری ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ مقبوضہ وادی  میں کورونا وباء کی آڑ میں لوگوں کو دیوار  سے لگایا گیا اور مظالم بڑھا دئیے گئے ۔ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا مسلمانوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے پاکستان اور ترکی مل کر کاوشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان امن عمل خطے کو پائیدار  ترقی کی طرف  لے جانے میں معاون ہوگا۔کورونا جیسے  چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں صحت کے شعبے کومزید ترقی دینا ہوگی ۔ سی پیک کے ذریعے افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ تک رسائی اہمیت کی حامل ہے۔ خطے میں خوشحالی کیلئے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin