NPG Media

پی ایس ایل6: گلیڈی ایٹرز نے سلطانز کو  22 رنز سے شکست دیدی

کراچی: (این پی جی میڈیا) پاکستان سپر لیگ کے چوھدیں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 22 رنز سے شکست دیکر  رواں سیزن میں پہلی بار ہدف کے دفاع کو ممکن بنایا۔ اور ہدف حاصل کرنے والی روایت کو توڑا۔

تفصیلات کے مطابق نینل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے چوہدویں میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز کا شاندار آغاز کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عثمان خان نے کیا۔ اور اپنی ٹیم کو 69 رنز کا آغا زفراہم کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ صائم ایوب کی صورت میں گری جنہوں نے 23 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور عمران طاہر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کو دوسری کامیابی بھی عمران طاہر نے دلائی جب انہوں نے ڈیبیو کرنے ولاے بلے باز عثمان  خان کو 81 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ عثمان خان کی اننگز میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

عثمان خان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تسلسل کیساتھ وکٹیں گنوائیں اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی تین جبکہ عمران طاہر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا لیکن جب جیمز وینس 24 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو اس کے بعد ملتان سلطانز کی وکٹیں ہوا میں پتوں کی طرح گرتی رہیں۔ اور پوری ٹیم 154 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔  ملتان سلطانز کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ سکے۔

ہارنے والی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز کپتان محمد رضوان رہے جنہوں نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیمکو فتح دلانے میں ناکام رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد ، 4 اوورز میں 21 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ جبکہ دیگر بلے بولرز میں محمد حسنین، اور زاہد محمود 2، 2 اور محمد نواز اور ڈیل اسٹین ایک، ایک وکٹ حاصل کر پائے۔

پی ایس ایل میں کل لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹد کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal