NPG Media

سینیٹ میں حکومتی نمائندے کی شکست وفاق پاکستان کا عمران خان پر عدم اعتماد ہے، شہباز شریف

فائل فوٹو

لاہور: (این پی جی میڈیا)  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی پرسید یوسف رضا گیلانی اورپوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،پی ڈی ایم کی قیادت اور رہنما بھی مبارک کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کیا ۔

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی فتح عمران خان پر عدم اعتماد ہے ،ملک اور عوام کی معیشت تباہ کرنے والے آٹا چینی ووٹ چور قوم اور خود اپنی جماعت کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ، ایوان بالا میں حکومتی نمائندے کی شکست وفاق پاکستان کا عمران خان پر عدم اعتماد ہے۔

دوسری جانب ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سیدیوسف رضا گیلانی کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے نمائندوں نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں مالی وائسرائے شیخ حفیظ کو مسترد کردیاہے۔ یوسف رضا گیلانی کی جیت حق سچ اور جمہورت کی فتح ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلنڈرے حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے،سینٹ انتخابات میں حکوم کے اپنے ہی لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، نیازی سرکار کے دن گنے جا چکے ،عوامی فلاح کے دن جلد آئیں گے ،عوام اب نالائق حکمرانوں کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے ،ان سے چینی آٹا اورپیٹرول چوری کا حساب لیں گے ۔

انہو ں نے کہا کہ ان کے اپنے ہی لوگوں نے ان کی نا اہلی پر مہر ثبت کردی ہے ، مہنگائی ،بے روز گاری، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا ددو بھر کردیا تھا، نالائق عمران نیازی کو اب خود ہی استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے ، مہنگائی کے ستائے عوام نے حفیظ شیخ کو سونامی میں غرق کردیا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal