NPG Media

سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کی ناکامی، بلاول بھٹو نے اصل وجہ بتا دی

فوٹو فائل
فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے اپنے اراکیں اسمبلی عمران خان سے ناراض تھے جس کی وجہ سے عبدالحفیظ شیخ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ، جعلی حکومت ہار گئی ہے اور اب تحریک انصاف کی حکومت گھر جانے والی ہے ، ہم سب مل کر جعلی حکومت کا خاتمہ کریں گے ، عمران خان پریشان ہیں کہ وہ گھر جا رہے ہیں ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہم نے اس حکومت کو ملک بھر میں بے نقاب کیا ہے ۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو شکست دیدی ہے ۔ پی ڈی ایم کے امیدوار نے حفیظ شیخ کو 5 ووٹوں سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی ہے ۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے قومی اور تین صوبائی اسمبلیاں پولنگ سٹیشن میں تبدیل کر دیں تھیں جہاں اراکین اسمبلی نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے ۔

آج پورا دن اسمبلیوں کا کنٹرول الیکشن کمیشن کے سٹاف نے سنبھال رکھا تھا اور قومی اسمبلی کے عملے کا ایوان میں داخلہ بھی بند کر دیا گیا تھا جبکہ ہال میں الیکشن کمیشن کا عملہ یا ارکان ووٹر داخل ہوسکتے تھے ، میڈیا کے بھی پریس گیلری میں فون لے جانے پر پابندی عائد تھی ۔

ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی میں ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق اعلان کیا اور ووٹ مسترد تصور ہونے سے متعلق بھی بتا دیا ۔

ظفر اقبال جو کہ ریٹرننگ افسر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے نے کہا کہ خفیہ ووٹنگ کے ذریعے انتخاب ہو رہا ہے اور کوئی بھی شخص ووٹ پر نشان درج نہ کرے ورنہ ووٹ مسترد ہو جائے گا جبکہ دو لوگوں کو پہلی ترجیح دینے پر بھی ووٹ مسترد ہو جائے گا ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin