NPG Media

ہاتھ کی کپکپاہٹ،آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہوگیا

ویڈیو سکرین شاٹ

اسلام آباد: پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا سینیٹ کے انتخابات کے موقع پر ووٹ ڈالتے ہوئے بیلٹ پیپر ضائع ہوگیا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی درخواست کی ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کو بیلٹ پیپر جاری کیا گیا تو وہ پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگادی تاہم زرداری کی غلطی کی وجہ سے پیپر خراب ہوگیا اور انہوں نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی۔

سابق صدر کی درخواست پر دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔نجی ٹی وی چینل ہم نیو ز کے ذرائع کے مطابق زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کی وجہ سے مہر غلط لگ گئی تھی ۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات 2021 کیلئے تین صوبائی اور قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal