NPG Media

علی موسیٰ گیلانی کی والد کیلئے ووٹ خریدنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور: سینیٹ الیکشن میں اپنے والد کی کامیابی کے لیے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی ووٹ خریدنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔

ویڈیو میں علی موسیٰ گیلانی پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کر رہے ہیں ۔ ویڈیو میں علی موسی گیلانی پی ٹی آئی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علی موسیٰ گیلانی کی ووٹ خریدنے کی یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے کی ہے ۔

یاد رہے کہ پی پی رہنما یو سف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے قومی اسمبلی میں مشترکہ امیدوار ہیں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین نے اس بات پر ہنگامہ آرائی کی تھی کہ پیپلز پارٹی نے اُن کے ارکان  اسمبلی کو خرید لیا ہے ۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ زرداری مافیا چور ہے ، انہوں نے پیسے دے کر منحرف اراکین کو خریدا ہے ۔ سندھ اسمبلی میں خرید و فروخت کرنے والوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا دل چاہ رہا تھا انہیں بے نقاب کروں ، انہوں نے آج جو حرکت کی اس پر سندھ رو رہا ہے ۔ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے اسلم ابڑو ، شہریار شر اور کریم گبول کو اغوا کیا جبکہ برہان چانڈیو اور تیمور تالپور نے دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اراکیں کی جانب سے تشدد کا راستہ نہیں چھوڑا گیا تو اُن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نااہل لوگ سندھ اسمبلی میں ہیں ، آج ثابت ہوگیا کہ بلاول بھٹو بے نظیر کے بیٹے نہیں اور نہ ہی وہ ذوالفقار علی بھٹو کے جانشین ہیں وہ تو صرف آصف علی زرداری کے بیٹے ہیں ۔

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin