NPG Media

سینیٹ الیکشن، اہم شخصیات کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

File Photo

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بھی کمر کس لی ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے علاوہ لال چند ، شنیلہ رتھ اور ڈاکٹر رمیش کمار سے بھی ملاقات کی ۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے ، ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔

اس موقع پر عبدالحفیظ شیخ نے حکومتی اتحادی ارکان سے ملاقاتوں بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا ، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل حل کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پہلی بار پسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیئے جا رہے ہیں ، حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے ، شفاف انتخابات کیلئے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا ، اراکین سے رابطے ہو رہے ہیں مگر ہم متحد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پیسے اور لالچ کے باوجود سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے ۔

سینیٹ الیکشن میں ایک دن باقی ، تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ بھی سرگرم ، سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو جاری کر دی ، ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان کا جیت کے لیے عزم کا اظہار ۔ کئی سال پرانی ویڈیو میں عمران خان اپنے مخالف کو ہرانے کی تراکیب بتا رہے ہیں ۔

فیصل جاوید نے کہا کہ اپنا انجام دیکھ کر پی ڈی ایم کیمپ میں خوف و ہراس عیاں ہے ، پی ڈی ایم والے اسلام آباد سے امیدوار کھڑا کرنے پر پچھتائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ فتح پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی ہو گی ۔

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin