NPG Media

سندھ اسمبلی کا اجلاس، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی اراکیں آپس میں گتھم گتھا

کراچی: سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ، اجلاس ملتوی ہونے کے باوجود ایوان میں گرما گرمی اور شور شرابہ رہا ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے منحرف ارکان پر حملہ کیا تو پیپلز پارٹی کے ارکان نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی ایسے میں ہنگامی آرائی کے باعث صورتحال اور بھی بگڑ گئی اور میز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین نے اُن پر تشدد کیا اس لیے ان کیخلاف ہم ایف آئی آر کٹوائیں گے ۔

تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ ثابت ہوگیا زرداری مافیا چور ہے ، انہوں نے پیسے دے کر منحرف اراکین کو خریدا ہے ۔ سندھ اسمبلی میں خرید و فروخت کرنے والوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرا دل چاہ رہا تھا انہیں بے نقاب کروں ، انہوں نے آج جو حرکت کی اس پر سندھ رو رہا ہے ۔ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں نے اسلم ابڑو ، شہریار شر اور کریم گبول کو اغوا کیا جبکہ برہان چانڈیو اور تیمور تالپور نے دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی اراکیں کی جانب سے تشدد کا راستہ نہیں چھوڑا گیا تو اُن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نااہل لوگ سندھ اسمبلی میں ہیں ، آج ثابت ہوگیا کہ بلاول بھٹو بے نظیر کے بیٹے نہیں اور نہ ہی وہ ذوالفقار علی بھٹو کے جانشین ہیں وہ تو صرف آصف علی زرداری کے بیٹے ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin