NPG Media

کتنا قابل ترس ہے وہ شخص جو کرسیِ اقتدار پر بیٹھ کر بھی بےاختیار اور بےبس ہے:مریم نواز

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏کتنا قابل ترس ہے وہ شخص جو کرسیِ اقتدار پر بیٹھ کر بھی بےاختیار اور بےبس ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقیدی نشتر برسائے اور کہا کہ جب عوام کی مرضی کے بجائے اقتدار ایک پیج پر رہنے کی شرط پر ملا ہو اور صفحہ پلٹ جائے تو رسوائی مقدر بن جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں پر 3سال دروازے بند رکھنے والے کو اب اپنے اراکین کی منتیں کرنا پڑ رہی ہیں! توبہ!۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin