NPG Media

الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات کو خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات کو آئین کے مطابق خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات آئین و قانون کے تحت پرانے طریقہ کار کے تحت خفیہ بیلٹ سے ہی ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی ریفرنس پر رائے کے حوالے سے غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردی اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے معاملے پر تین رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا،اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی ریفرنس پررائے کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ سپریم کورٹ کی رائے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمےداری ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں کرپٹ پریکٹسز کو روکے،کمیٹی سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر 4 ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرے اور نادرا، ایف آئی اے، وزارت آئی ٹی اور متعلقہ افراد سے معاونت لے سکتی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی میں سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈی جی آئی ٹی اور سعید گل شامل ہوں گے،وقت کی کمی کےباعث سینیٹ کے3مارچ کےانتخابات موجودہ آئین و قانون کےتحت ہی ہوں گے،سپریم کورٹ کاکہناہےکہ آئین وقانون کےمطابق سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہوتے ہیں،تین مارچ کو ہونے والا سینیٹ انتخاب پرانے طریقہ کار کے مطابق ہو گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی ریفرنس پررائے پرغور کیا گیا،کمیٹی نادرا، ایف آئی اے، وزارت آئی ٹی اور دیگرمتعلقہ افراد سے معاونت لے سکتی ہے جبکہ کمیٹی 4 ہفتے میں سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر سفارشات مرتب کرے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin