NPG Media

اپوزیشن سینیٹ انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی :فواد چودھری

فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے جبکہ24گھنٹے بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کا چوبیس گھنٹوں بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائیگا اور نئ کہانی ڈھونڈیں گے جس سے ٹی وی سکرین آباد رہ سکے، اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے نہ کوئ حکمت عملی ہے نہ پالیسی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹکا اقبال کی رحلت کی خبر ملی، 1980 کی دھائی کی پنجاب کی سیاست کا ایک اور اہم نام دنیا سے اٹھ گیا، نواز کھوکھر، ٹکا اقبال اور انور عزیز چوہدری اس دھائی کی سیاست کے نشیب وفرازکے عینی گواہ تھے ان کے ساتھ طویل نشستیں کہ گویا درجنوں کتابوں کی عرق ریزی کے مترادف تھیں، خدا غریق رحمت کرے۔

وفاقی وزیر نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ کے انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت اور کرپشن روکنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنےکی اہمیت کو تسلیم کیا ہے لیکن حیران کن طور پر وہ ان اصلاحات کو اگلے انتخابات کیلئے مؤخر کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بہرحال مختلف رائے دیتا ہے ہمارے لئے دونوں ادارے محترم ہیں۔

 

فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کی جیب کاٹنےوالے لٹیرے ووٹ کی طاقت سے گھبرا چکے ہیں،24گھنٹے پہلے شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نویدسنا رہی ہے جبکہ نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنا شروع کریں فواد صاحب۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin