NPG Media

سپریم کورٹ کا وکلا سے فٹبال گرائونڈ فور ی طور پر خالی کرانے کا حکم

فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد بار کی درخواست خارج کرتے ہوئے وکلا سے فٹبال گرائونڈ کو فوری طور پر خالی کرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے اسلام آباد بار کی درخواست پر سماعت کی اور اس موقع پر عدالت نے تمام چیمبر ز کو گرانے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر ایف 8میں فٹبال گرائونڈ پر وکلا کی جانب سے کی گئی تمام غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے اور گرائونڈ کو بحال کرنے کے بعد وہاں فٹبال ٹورنامنٹ کرانے کی ہدایت کی تھی ۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ جو عدالتیں گراؤنڈ کی زمین پر بنی ہوئی ہیں وہ بھی گرا دیں،انتظامیہ کی اجازت سے بھی ہوئے تو چیمبرز غیرقانونی ہیں،کس بنیاد پر غیرقانونی چیمبرز کو برقرار رہنے دیں؟ جبکہ وکلا کا فٹبال گراؤنڈ پر کوئی حق دعویٰ نہیں۔

چیف جسٹس نے وکیل حامد خان سے استفسار کیا کہ حامد خان صاحب آپ بتادیں اس کیس کا کیا کرنا ہے،چاہتے ہیں تو 2 ماہ کا وقت دے دیتے ہیں جگہ خالی کرکے انتظامیہ کودیں۔

وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ جب اسلام آباد ہائیکورٹ ریڈ زون میں شفٹ ہوجائیگا ہم چیمبرزخالی کردیں گے جبکہ فٹبال گراؤنڈ خالی کرنا چاہتے ہیں، عدالت مناسب وقت دے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin