NPG Media

پی ایس ایل6: کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آج کا میچ ملتوی

کراچی: پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کی وجہ سے میچ ملتوی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا تھا لیکن پی سی بی کا کہنا ہے کہ اب یہ میچ 2 مارچ کو شام 7 بجے کھیلا جائیگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ پوزیٹیو آنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے بعد ٹیسٹ ہوئے جو کہ منفی آئے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فواد احمد میں دو دن قبل کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں تھی جس کے بعد انہیں آئسولیٹ کر دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے دیگر کھلاڑی محفوظ رہے۔

ادھر فواد احمد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی ٹیم میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ اور پی سی بی نے کھلاڑیوں کی دناغی کنڈیشن کو مند نظر رکھتے ہوئے یہ میچ کل تک کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے مقابلے کراچی میں جاری ہیں جس میں آج ایونٹ کا گیارہواں میچ کھیلا جانا تھا۔ اب یہ میچ کل شام 7 بجے کھیلا جائیگا۔ یاد رہے کہ کل پاکستان سپر لیگ میں 2 میز کھیلے جائیں گے جس میں پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاورزلمی کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیانکھیلا جائیگا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal