NPG Media

سینیٹ انتخابات خفیہ ہی ہوں گے:سپریم کورٹ کی رائے

File Photo

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) پاکستان کی سپریم کورٹ نے ملک میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بارے میں اپنی رائے دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکہ وہ آزادانہ اورشفاف الیکشن کروائے۔

سینیٹ انتخابات کے متعلق سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ ایوان بالا کا الیکشن آئین کے آرٹیکل266 کے تحت ہوگا۔

سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کےلیے الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کرے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرائے جانے کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کی 17 سماعتوں کے بعد اپنی رائے محفوظ کر لی تھی۔

اس سے قبل صدر مملکت نے گزشتہ برس 23 دسمبر کو سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

ریفرنس میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق رائے طلب کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر 20 سماعتیں ہوئیں۔

پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی ہے۔

سینیٹ الیکشن کا انعقاد 3 مارچ کو ہوگا۔

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin