NPG Media

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے انکار

File Photo

لاہور: (این پی جی میڈیا) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی تنگ عوام کو ریلیف دے دیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کی تھی، جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں 20 روپے تک کا اضافہ بتایا گیا تھا۔

زرائع کا کہنا تھا کہ  اوگرا نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی۔

پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں20روپے 7پیسے اضافے کا امکان تھا۔جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19روپے 61پیسےفی لیٹراضافےکی تجویز دی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے عوام کو بتایا ہے کہ اوگر نے پٹرولیم مصنوعات بڑھانے کی جوو تجویز دی تھی اسکو وزیراعظم عمران خان نے ماننے سے انکار کرردیا ہے اور کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصیان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود بھی  وزیراعظم نے اجازت نہیں دی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے گذشتہ مہینے بھی 15 فروری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی تھی۔

لیکن یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے 37 پیسے تک مہنگی کی جاچکی ہیں۔

اسی عرصے میں پیٹرول 11 روپے 21 پیسے فی لٹر پہلے مہنگا کیا گیا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal