NPG Media

حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

فائل فوٹو

نارووال : رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ، ڈسکہ انتخابات پر الیکشن کمیشن نے درست فیصلہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن صرف الیکشن ہے ، عدم اعتماد نہیں ، ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار سب کے سامنے ہے ، یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نظر نہیں آیا ، اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا کردار ملکی سیاست سے ختم ہونے کی بات درست ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینٹر منتخب ہو جائیں گے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری جنگ اقتدار نہیں ، نظام کی درستگی کیلئے ہے ، سینیٹ الیکشن میں کیا ہوتا ہے ، سب دیکھ لیں گے ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ احتساب کے نام پر حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت شریف فیملی اور لیگی رہنماؤں کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی ۔ اس کی واضح ثبوت یہ ہے کہ کل اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رہائی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کی جعلی حکومت کے تین سال میں شریف فیملی نے انتقامی کارروائی کا سامنا کیا ، آج پوری قوم نے اس احتساب کے تماشے کا منطقی انجام دیکھ لیا ۔ نواز شریف کے سپاہیوں کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی ، تبدیلی سرکار کی بدترین انتقام کے باوجود نواز شریف ، شہباز شریف کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف کچھ نہ ملا تو ہیروئن کا کیس ڈال دیا گیا ، اُن کے انتقام کی آگ ٹھنڈی ہونے کا نام نہیں لے رہی اس لیے ن لیگ کی قیادت پر مفروضوں پر مبنی الزامات لگاتے ہیں ، لیگی رہنما نے کہا کہ حکمرانوں کو ہمارے خلاف کچھ نہیں ملتا تو مہنگائی کرکے غصہ عوام پر اتارتے ہیں ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin