NPG Media

ورلڈ کپ وینیو سے متعلق حتمی فیصلہ 31 مارچ تک ہو جائے گا: احسان مانی

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت میں وبا کی دوسری لہر موجود ہے ، فیصلہ ہوچکا اگر بھارت نہیں تو یو اے ای میں ورلڈ کپ ہوگا ۔ ورلڈ کپ وینیو سے متعلق 31 مارچ تک حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ میری کل پھر ورچوئل میٹنگ ہوگی ، اجلاس میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ پر بات کروں گا ، بھارت میں ہونے والے ایونٹ سے متعلق آئی سی سی کو خط لکھا ہے ، اس سال لگتا ہے یہ ایونٹ ممکن نہ ہو ۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ ویزا اور وبا کا مسئلہ ہے ، آئی سی سی کھلاڑیوں ، صحافیوں ، فینز کے ویزا سے متعلق شورٹی دے ، آئینی طور پر ہمیں اس کا مکمل حق حاصل ہے ، اگر کوئی مسئلہ ہو تو ایونٹ کی جگہ تبدیل کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کا رواں سال انعقاد بھی ممکن دکھائی نہیں دے رہا ، ایشیا کپ 2023 تک ملتوی ہوسکتا ہے ۔
احسان مانی نے کہا کہ اسٹیڈیم بنانا حکومت کا کام ہوتا ہے بورڈز کا کام نہیں ، بھارت میں بننے والا اسٹیڈیم سیاسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی بات چیت ہوئی ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے اسپانسر ڈھونڈ رہے ہیں ۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ 6 کرکٹ بورڈ ایسوسی ایشن کے ارکان کا اعلان ہوگیا ہے ، کرکٹ ایسوسی ایشنز کیلئے 90 سے 100 کوچز چاہئیں ۔
انہوں نے کہا کہ یکم مارچ سے کلبز کی رجسٹریشن شروع ہو جائے گی ، بورڈ سب سے پہلے اپنے چیف ایگزیکٹو کا تقرر کریں گے ۔ کلب رجسٹریشن اگلے ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔
احسان مانی نے کہا کہ چاہتا ہوں وسیم خان مزید 3 سال رہیں ، ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ پی سی بی میں ذاتی جھگڑے چل رہے ہیں ، اختلافات کی خبریں پتا نہیں کہاں سے آتی ہیں ۔
سری لنکا نے جون میں میزبانی کا کہا تھا اب تاریخوں کا کلیش آرہا ہے ، آئی سی سی سے ورچوئل میٹنگ میں یہ معاملہ دوبارہ اٹھاؤں گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal